وال سٹریٹ میں بوسنیا اور غزہ کی شہدا کی یاد منائی گئی

جنگ بوسنیا میں مارے جانے والے2 لاکھ سے زائد بوسنیائی شہریوں سمیت غزہ کے شہداء کے لیے ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا گیا

74441
وال سٹریٹ میں بوسنیا اور غزہ کی شہدا کی یاد منائی گئی


وال سڑیٹ میں ایک بامعنی پرچم برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔
بوسنیا کے شہدا کے لیے منعقدہ پرچم برداری کی تقریب میں غزہ کے شہیدوں کی بھی یاد منائی گئی۔
شہریوں کی ایک بڑی تعداد سمیت 2 لاکھ سے زائد ہلاک ہونے والے جنگِ بوسنیا کے بعد اعلان کردہ "یومِ شہدا" کے موقع پر امریکی فنانس سنٹر وال سٹریٹ میں منعقدہ یادگار تقریب میں غزہ کے شہدا کو بھی یاد کیا گیا۔
وال سٹریٹ کی علامت "چارجنگ" نامی شہرت یافتہ بیل کے مجسمے کے نصب ہونے والے باؤلنگ گرین پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں امریکی اور بوسنیائی قومی ترانوں کی ہمراہی میں دونوں ملکوں کے پرچموں کو لہرایا گیا۔
ہر برس عیدالفطر کے دوسرے روز منعقد ہونے والی اس تقریب میں بوسنیا اور غزہ سمیت تمام تر مسلم امہ کے شہدا کے لیے احترامً خاموشی اختیار کی گئی اور خونریزی کے واقعات کے فی الفور خاتمے کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں