روس پر پابندیوں کا تیسرا مرحلہ

پابندیوں میں روس کی پیٹرول اور دفاعی صنعتوں کے ساتھ ساتھ بینکاری کے سیکٹر کو بھی ہدف بنایا جار ہا ہے

74575
روس پر پابندیوں کا تیسرا مرحلہ

یورپی یونین اور روس کے درمیان درپیش یوکرائن کے تناؤ کی وجہ سے برسلز نے ایک طویل عرصے سے متوقع قدم اٹھایا ہے ۔
یونین کے رُکن ممالک کے نمائندوں نے روس پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے تیسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پابندیوں میں روس کی پیٹرول اور دفاعی صنعتوں کے ساتھ ساتھ بینکاری کے سیکٹر کو بھی ہدف بنایا جار ہا ہے۔
یہ نئی پابندیاں ماسکو کے زیر انتظام بینکوں کی، یورپی سرمائے کی منڈیوں تک، رسائی میں رکاوٹ بنیں گی۔
پوٹن کے زیر انتظام بینکوں کو ہدف بنانے کا مقصد روس کے مقروض ہونے کی شرح میں اضافہ کرنا منڈیوں میں عدم توازن پیدا کر کے بین الاقوامی سرمایہ کار کے روس پر اعتماد کو مجروح کرنا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں