روس پر مزید پابندیوں کا فیصلہ

صدر امریکہ نے روس کے مؤقف کی بنا پر اس ملک پر مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا اعلان کیا ہے

74310
روس پر مزید پابندیوں کا فیصلہ

امریکہ روس پر نئی پابندیاں عائد کر رہا ہے۔
امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی نئی فہرست میں روس کے دفاعی، فنانس اور توانائی کے شعبہ جات کو ہدف بنایا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرس کا اہتمام کرنے والے اوباما کا کہنا ہے کہ ماسکو انتظامیہ کے خلاف امریکہ نے پابندیوں کا دائرہ وسیع کیا ہے خاصکر دفاعی، توانائی اور مالی شعبوں کو ہدف بنانے والی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس نے عالمی برادری سے اپنے آپ کو علیحدہ کر لیا ہے تاہم ملکوں کے مابین پیدا ہونے والا تناؤ اور کشیدگی کسی نئی سرد جنگ کی حیثیت نہیں رکھتی۔
اوباما کا کہنا تھا کہ امریکہ اور یورپ کی طرف سے پابندیوں کے اطلاق کا فیصلہ روسی معیشت پر وسیع پیمانے کے منفی اثرات مرتب کرے گا۔ لیکن ایسے اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں تھی جو کچھ ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار روسی صدر پوٹن ہیں۔
ماسکو انتظامیہ پر الزام تراشی کو جاری رکھنے والے اوباما نے وضاحت کی کہ روس یوکیرین میں علیحدگی پسندوں کو تربیت اور اسلحہ کی فراہمی کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
دوسری جانب متحدہ امریکہ کی وزارت ِ خزانہ سے جاری کردہ ایک تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ تین روسی بینکوں وی ٹی بی، زراعت اور ماسکو کو پابندیوں کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں