یوکرینی فوج ملک کے مشرقی حصوں پر قابض ہونا شروع ہو گئی

یوکرین کے مشرقی علاقوں پر قابض باغیوں نے کہا ہے کہ یوکرینی حکومت کی فوج نے ملائشین طیارے کے جائے حادثہ کے بعض حصوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے

73367
یوکرینی فوج  ملک کے مشرقی حصوں پر قابض ہونا شروع ہو گئی

یوکرین کے مشرقی علاقوں پر قابض باغیوں نے کہا ہے کہ یوکرینی حکومت کی فوج نے ملائشین طیارے کے جائے حادثہ کے بعض حصوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
یوکرینی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجی اس علاقے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں مسافر طیارے کو گرایا گیا تھا۔
باغیوں اور حکومت کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ملائشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کو گرائے جانے کو جنگی جرم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
طیارے کے جائے حادثہ کے علاقے میں جھڑپوں کی وجہ سے ہالینڈ اور آسٹریلیا کی پولیس کو اپنا مشترکہ تفتیشی مشن منسوخ کرنا پڑا تھا۔
دی ہیگ کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تعیناتی یوکرین ن کے مشرقی علاقے کے تنازعے کا حصہ بن سکتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں