فلسطینیوں کی حمایت میں صرف ترکی پیش پیش ہے:چومسکی

امریکہ کے معروف یہودی النسل ماہرِ تعلیم نُوآم چومسکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر صرف ترکی نے ہی آواز بلند کی ہے

71473
فلسطینیوں کی حمایت میں صرف ترکی پیش پیش ہے:چومسکی

امریکہ کے معروف یہودی النسل ماہرِ تعلیم نُوآم چومسکی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر صرف ترکی نے ہی آواز بلند کی ہے۔
چومسکی نے اسرائیل کے غزہ میں ڈھائے جانے والے مظالم پر ردِ عمل کے اظہار کے تحت امریکی ماہرینِ تعلیم کو ایک خط روانہ کیا ہے ۔
اس خط میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی جانب توجہ دلواتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے جائز حقوق کی حمایت میں ترکی سر فہرست ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر اسرائیل کی اندھی حمایت کر رہا ہے۔
چومسکی نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو نہتے فلسطینیوں کے بہنے والے خون کا حساب ضرور دینا ہوگا کیونکہ اُس نے عالمِ اسلام کے ساتھ دوہرا معیار روا رکھا ہوا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں