اسرائیل کی حمایت میں ہمیں دنیا کی پروا نہیں : امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر کی مخالفت مول لینےکے باوجود بھی اسرائیل کا دفاع کرتا رہے گا

68979
اسرائیل کی حمایت میں ہمیں دنیا کی پروا نہیں : امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا بھر کی مخالفت مول لینےکے باوجود بھی اسرائیل کا دفاع کرتا رہے گا۔
انہوں نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوامِ متحدہ کی حقوقِ انسانی میں ایک تحقیقاتی کمیشن کے قیام کی امریکہ نے کھلے الفاظ میں مخالفت کی ہے چونکہ کمیشن کے قیام کا فیصلہ یک طرفہ تھا۔
ہارف نے کہا کہ امریکہ کے علاوہ اس رائے دہی میں سترہ یورپی ممالک نے اپنے ووٹوں کا استعمال نہیں کیالہذا امریکہ یہ باور کروادینا چاہتا ہے کہ وہ ہر قیمت پر اسرائیلی موقف کا دفاع کرتا رہے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں