روس نوازعلیحدگی پسندوں نے یوکرائنی فوج کےدوجنگی طیارے مار گراے

یوکرائن کی سلامتی کونسل نے گرائے جانے والے دونوں جنگی طیاروں کے راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے سے آگاہ کیا ہے۔ روس کی وزارتِ دفاع نے حکومت یوکرائن کے ان دعوں کو مسترد کردیا ہے۔ اب تک اس علاقے میں 432 افراد ہلاک اور 1015 افراد زخمی ہو گئے ہیں

69551
روس نوازعلیحدگی پسندوں نے یوکرائنی فوج کےدوجنگی طیارے مار گراے

روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرائنی فوج کے دو جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔
یوکرائن کی سلامتی کونسل نے گرائے جانے والے دونوں جنگی طیاروں کے راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنائے جانے سے آگاہ کیا ہے۔
روس کی وزارتِ دفاع نے حکومت یوکرائن کے ان دعوں کو مسترد کردیا ہے۔
دریں اثنا دونیتسک اور لوہانسک کے قریب باغیوں اور یوکرین کی فوج میں شدید لڑائی ہوئی۔ یوکرین کی فوج نے اردگرد کے دیہات اور علاقے خالی کراتے ہوئے باغیوں کو اس علاقے میں دھکیل دیا ہے۔
شہر کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ باغی جنھوں نے اپریل میں روسی زبان بولے جانے والے علاقوں میں کیف سے آزادی کے لیے لڑائی شروع کی تھی دونیتسک کی یونیورسٹی کے باہر مورچے بنا رہے ہیں اور یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں رہائش پذیر ہیں۔
اطلاع کے مطابق کیف میں کشیدگی کے شروع ہونے سے اب تک اس علاقے میں 432 افراد ہلاک اور 1015 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں