یورپی یونین کیطرف سے روس پر پابندیوں میں اضافہ

یورپی یونین کےوزراء خارجہ یوکرین میں مسافر بردار طیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعد روس پر پابندیوں کو وسعت دینے کے معاملےپر غور کے لیے کل برسلز میں جمع ہوئے ۔اجلاس کے دوران انھوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ 300 کے قریب مسافروں کی ہلاکت کا سبب بننے والوں کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔

68417
یورپی یونین کیطرف سے روس پر پابندیوں میں اضافہ

یوکرائن میں گرائے جانے والے طیارے کے واقعے کے بعد روس کے خلاف پابندیوں میں توسیع پر بات چیت کے لئےیورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس کل برسلز میں منعقد ہوا۔
تین سو کے قریب مسافروں اور عملے کی ٹیم کی ہلاکت کے بعد وزرائے خارجہ کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں طیارے کو گرانے کے واقعے میں ملوث افراد کو عدالت کے رو برو پیش ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزرائے خارجہ ماسکو انتظامیہ کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے لئے اقدامات نہیں اٹھا سکے تاہم ان کے درمیان پابندیوں کے لئے تیاریوں کی کاروائیوں میں تیزی لانے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
اس طرح ان اداروں اور شخصیات کی فہرست کی تیاریاں آئندہ دنوں میں تیز ہو جائیں گی۔
رواں مہینے کے آخر تک تیاریوں کے مکمل ہونے کے بعد کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق یا پھر مشرقی یوکرائن کے عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے والے افراد اور اداروں پر عائد پابندیوں میں توسیع کر دی جائے گی۔
اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں کہا گیاہے کہ روس کے توقعات کے مطابق اقدامات نہ کرنے کی صورت میں ہم بغیر کسی تاخیر کے پابندیوں کے نئے پیکیج کو منظور کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں