روس نے ملائشئین طیارے کی تصاویر شائع کر دیں

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کی سرحد کے قریب حادثے کا شکارہونے والے ملائیشئن ایئر لائنز کے طیارے کی ریڈار سے اتاری گئی بعض تصاویر پریس کو فراہم کی ہیں جن میں یوکرینی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو بد قسمت مسافر طیارے کی جانب پرواز کرتےہوئے دکھا یا گیا ہے

67092
روس نے ملائشئین  طیارے کی تصاویر شائع کر دیں

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کی سرحد کے قریب حادثے کا شکارہونے والے ملائیشئن ایئر لائنز کے طیارے کی ریڈار سے اتاری گئی بعض تصاویر پریس کو فراہم کی ہیں۔
ان مناظر میں یوکرینی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کو بد قسمت مسافر طیارے کی جانب پرواز کرتےہوئے دکھا یا گیا ہے۔
علاوہ ازیں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ملائشیئن ایئر لائنز کے طیارے پر حملے سے کچھ دیر پیشتر یوکرینی فضائیہ کے طیاروں نے اس کا انتہائی قریب سے تعاقب کرنا شروع کر دیا تھا۔
دریں اثنا روسی وزارت دفاع نے امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حادثے سے متعلق مواصلاتی سیارے سے اتاری گئی تصاویر بھی پریس کو فراہم کریں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں