امریکہ نقل مکانوں کی روک تھام میں ناکام

غیر قانونی نقل مکانوں کے بہاو کو روکنے کے لئے میکسیکو کی سرحد پر ایک ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو متعین کرنے کا فیصلہ

67210
امریکہ نقل مکانوں کی روک تھام میں ناکام

امریکہ وسطی اور جنوبی امریکہ سے غیر قانونی نقل مکانوں کے بہاو کو روک نہیں پا رہا۔۔۔
ریاست ٹیکساس نے غیر قانونی نقل مکانوں کے بہاو کو روکنے کے لئے میکسیکو کی سرحد پر ایک ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سال 2016 میں ریپبلکن پارٹی سے صدارتی امیدوار کھڑے ہونے کے منتظر ٹیکساس کے گورنر رِکی پیری نے کہا ہے کہ غیر قانونی نقل مکانوں کے بہاو نے وفاقی کسٹم ٹیموں کے لئے مشکلات پیدا کرنا شروع کر دیا ہے۔
پیری نے کہا کہ گورنر کی حیثیت سے میں نے خاص انتظامی اختیار کا استعمال کیا ہے ، غیر قانونی نقل مکانوں کی وجہ سے ریاست کے شہری ایک حملے کی زد میں ہیں اور ہم میکسیکو کی سرحد سے گزرنے والے ہزاروں بدحال بچوں کو گرفتار کرنے پر مجبور ہیں۔
پیری نے یہ بیان امریکہ کے صدر باراک اوباما کے اس بیان کے بعد جاری کیا ہے کہ جس میں اوباما نے کہا ہے کہ وہ ہونڈراس، گوئٹے مالا اور السلواڈور کے صدور کے ساتھ غیر قانونی نقل مکانوں کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال ماہِ اکتوبر سے ماہِ جون کے آخر تک یعنی 9 ماہ کے عرصے میں امریکہ۔میکسیکو سرحد پر 57 ہزار بچوں کو حراست میں لیا گیا تھا اور یہ تعداد اس سے پہلے کے سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران حراست میں لئے جانے والے نقل مکانوں کے دو گنا کے برابر ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں