مسئلے کو قبرص کی دونوں اقوام ہی حل کر سکتی ہیں: صدر ایراولو

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراولو نے کہا ہے کہ وہ قبرصی ترکوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے قبرصی یونانیوں کیساتھ معاہدہ طے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ انھوں نے کہا کے مذاکرات کے عمل میں ہم نے ہمیشہ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ابھی تک معاہدہ طے نہیں ہو سکا ہے ۔

133627
مسئلے کو قبرص کی دونوں اقوام ہی حل کر سکتی ہیں: صدر ایراولو

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر درویش ایراولو نے کہا ہے کہ وہ قبرصی ترکوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے قبرصی یونانیوں کیساتھ معاہدہ طے کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔
انھوں نے کہا کے مذاکرات کے عمل میں ہم نے ہمیشہ نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن ابھی تک معاہدہ طے نہیں ہو سکا ہے ۔قبرصی ترکوں اور قبرصی یونانیوں کے درمیان سلسلہ مذاکرات جاری ہے ۔اس مسئلے کو جزیرے میں بسنے والی دونوں اقوام ہی حل کر سکتی ہیں ۔
انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ہم ایک ایسا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جس کی رو سے قبرصی ترک امن و امان کی زندگی بسر کر سکیں ۔ہم قبرصی ترکوں پر 1974 سے عائد پابندیوں کو ختم نہ کرنے والے کسی معاہدے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔
صدر درویش ایراولو نے مزید کہا کہ قبرص کی دونوں اقوام کے لیڈر 24 جولائی اور اگست میں دوبارہ مذاکرات کریں گے ۔دونوں لیڈر مذاکرات کو جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں