کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

کینیڈا کی ریاستوں میں سے البرٹا اور برٹش کولمبیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔ برٹش کولمبیا جنگلات میں آتشزدگی کے مرکز کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ بجلی گرنے سے 12 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ اور میک السٹر پہاڑی علاقے میں لگنے والی کیوجہ سےعلاقے کے مکینوں کودیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

132982
 کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا


کینیڈا کی ریاستوں میں سے البرٹا اور برٹش کولمبیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے ۔
برٹش کولمبیا جنگلات میں آتشزدگی کے مرکز کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ بجلی گرنے سے 12 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ اور میک السٹر پہاڑی علاقے میں لگنے والی کیوجہ سےعلاقے کے مکینوں کودیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور جنگلات اور پکنک کے مقامات پر آگ جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
البرٹو ریاست کی برٹش کولمبیا سرحدی علاقے سمیت سینکڑوں ایکٹر رقبے پر پھیلنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 200 ٹیمیں ہیلی کاپٹروں اور آگ بھجانے والے طیاروں کی مدد سے دن رات کام کر رہی ہیں ۔ دریں اثناء البرٹو کے مضافاتی علاقے میں پٹرول نکالنے والے کنووں اور پائپ لائن پر کام کرنے والے 80 مزدوروں کو بھی دیگر علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں