شام کا 200 ٹن کیمیائی مادہ باحفاظت برطانیہ پہنچ گیا

شام کا 200 ٹن کیمیائی مادہ برطانیہ کی مارچ وڈ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے ۔ برطانیہ کی وزارت دفاع  کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شام کا 200 ٹن کیمیائی مادہ برطانیہ کی مارچ وڈ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے اور اسے کیمیائی تنصیبات میں باحفاظت ناکارہ بنایا جائے گا ۔

131099
شام کا 200 ٹن کیمیائی مادہ باحفاظت برطانیہ پہنچ گیا


شام کا 200 ٹن کیمیائی مادہ برطانیہ کی مارچ وڈ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے ۔
برطانیہ کی وزارت دفاع  کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شام کا 200 ٹن کیمیائی مادہ برطانیہ کی مارچ وڈ بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے اور اسے کیمیائی تنصیبات میں باحفاظت ناکارہ بنایا جائے گا ۔
توقع ہے کہ ڈنمارک کے بحری جہاز آرک فاتورا کیطرف سے مارچ وڈ بندرگاہ پر کیمیائی ہتھیاروں کو ممنوع قرار دینے والی تنظیم کے حکام کی نگرانی میں لائے جانے والے کیمیائی مادوں کو برطانیہ کے شمال مغربی علاقے چیشیر علاقے میں ناکارہ بنا یا جائے گا ۔
بیرون ملک ناکارہ بنانے کا فیصلہ کیے جانے والے تمام کیمیائی مادوں کو شام سے دیگر ممالک کو منتقل کیا جا چکا ہے ۔ان کیمیائی مادوں کی منتقلی اور ناکارہ بنانے کے عمل میں برطانیہ ،ڈنمارک ،ناروے ،اٹلی ،فن لینڈ ،جرمنی ،امریکہ ،روس اور چین کردار ادا کر رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں