یوکرین میں فائر بندی کا موضوع دوبارہ ایجنڈے میں

یوکرین میں فائر بندی کا موضوع دوبارہ ایجنڈے میں آ گیا ہے ۔اس دائرہ کار میں امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ۔

125448

پروشینکو نے کہا کہ یوکرین کیطرف سے پیش کردہ فائر بندی کو روس اور روس نواز علیحدگی پسندوں کی طرف سے مسلسل مسترد کیا جاتا رہا ہے ۔ انھوں نے فائر بندی کے موضوع پر مذاکرات کو روس، یوکرین یا پھر کسی دوسرے ملک میں کروانے کی بھی تجاویز پیش کی تھیں جنھیں نامنظور کر دیا گیا ہے ۔۔جو بائڈن نے کہا کہ امریکہ اور حلیف ممالک روس کو یوکرین کے مشرقی علاقوں میں علیحدگی پسندوں کو امداد فراہم کرنے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ۔
دریں اثناء معافی کی عالمی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں انسانوں کی یرغمالیوں اورانھیں اذیتیں پہنچانے کے واقعات کے شواہد بڑھتے جا رہے ہیں ۔اپریل سے لیکر جون تک روس نواز علیحدگی پسندوں نے تقریباً 500 افراد کو یرغمال بنایا ہے اور ملک میں انسانوں کو زدو کوب کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں