سربرینتسا قتلِ عام کی یاد میں

آٹھ ہزار مقتول مسلمانوں میں سے ایک سو پچھتر کی نعشوں کی آج شناخت کرنے کے بعد پوتو چاری میں تدفین کی جائے گی

125632
سربرینتسا قتلِ عام کی یاد میں

بوسنیا میں سربرینتسا کے قتلِ عام کو انیس سال کا عرصہ گزر گیا لیکن اس کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔
آٹھ ہزار مقتول مسلمانوں میں سے ایک سو پچھتر کی نعشوں کی آج شناخت کرنے کے بعد پوتو چاری میں تدفین کی جائے گی ۔
پوتو چاری میں اس وقت ماحول سوگوار ہے کہ جہاں مقتولین کے لواحقین آبدیدہ نگاہوں سے اپنے پیاروں کی قبروں کے سرہانے بیٹھے اُنہیں یاد کر رہے ہیں۔
بازیاب کی جانے والی ایک سو پچھتر نعشوں کو آج نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں