صدر اوباما کی نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن کیساتھ ملاقات

امریکہ کے صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاوس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل انڈریس فاگ راسموسن کیساتھ ملاقات کی۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان ایرنسٹ نے ان کی ملاقات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما اور راسموسن نے ملاقات کے دوران ماہ ستمبر میں ویلز میں منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں سے متعلقہ بعض معاملات اور یوکراین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔۔

123151
صدر اوباما کی نیٹو کے سیکریٹری جنرل راسموسن کیساتھ ملاقات


امریکہ کے صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاوس میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل انڈریس فاگ راسموسن کیساتھ ملاقات کی۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان ایرنسٹ نے ان کی ملاقات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما اور راسموسن نے ملاقات کے دوران ماہ ستمبر میں ویلز میں منعقد ہونے والے نیٹو کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں سے متعلقہ بعض معاملات اور یوکراین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
یوکرین کی صورتحال پر غور کے دوران روس کے یورپ کی سلامتی کے بارے میں جارحانہ موقف کے اثرات اور امریکہ اور دیگر یورپی حلیف ممالک کیطرفسے چند ماہ سے جاری نیٹو کے مشترکہ دفاعی نظرئیے پر مبنی پانچویں شق سے تہہ دل سے وابستگی کے بارے میں تمام رکن ممالک کو ضمانت دینے کی کوششوں کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے ۔ صدر اوباما اور راسموسن نے نیٹو کے رکن ممالک کیطرف سے دفاعی سرمایہ کاری کو بڑھانے، نیٹو کی مشترکہ دفاعی قوت کو مزید طاقتور بنانے کی کوششوں ،افغانستان کی صورتحال اور نیٹو کے اس ملک کے بارے میں منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں