صدر عبداللہ گل کا جارجیا کے سابق صدر شورڈناڈزےکی وفات پر تعزیت

صدر عبداللہ گل نے جارجیا کے سابق صدر ایڈوارڈ شورڈناڈزےکی وفات پر صدر مارگ ویلاشویلی کو ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ شوارڈناڈزے نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرد جنگ کے دور کو ختم کروانے میں اہم فرائض ادا کیے تھے

122904
صدر عبداللہ گل کا جارجیا کے سابق صدر شورڈناڈزےکی وفات پر تعزیت

صدر عبداللہ گل نے جارجیا کے سابق صدر ایڈوارڈ شورڈناڈزےکی وفات پر صدر مارگ ویلاشویلی کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔
اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ شوارڈناڈزے نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے سرد جنگ کے دور کو ختم کروانے میں اہم فرائض ادا کیے تھے ۔انھوں نے اپنے دور صدارت میں جارجیا کی آزادی اور خودمختاری کو مستحکم بنانے ،یورپی ایٹلانٹک اداروں کیساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے عمل اور ترکی اور جارجیا کے تعلقات کو موجودہ سطح پر لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں