اقوام متحدہ لیبیا سے اپنے اہلکاروں کو نکال رہا ہے

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اقوام متحدہ اپنے لیبیا مشن کے عملےکی تعداد میں کمی کر دے گا:سٹیفن ڈوجیرک

123723
اقوام متحدہ لیبیا سے اپنے اہلکاروں کو نکال رہا ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیش آنے والے واقعات اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اقوام متحدہ اپنے لیبیا مشن UNSMIL کے عملےکی تعداد میں کمی کر دے گا۔
ڈوجیرک نے کہا ہے کہ یہ صورتحال عارضی ہو گی اور سکیورٹی کی شرائط پوری ہونے کے بعد اس موضوع کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ عملے میں کس قدر کمی کی جائے گی اور کون سے علاقوں سے عملے کو نکالا جائے گا۔
واضح رہےکہ لیبیا میں معمر قذافی کی معزولی کے بعد شروع ہونے والی جھڑپیں اور عدم استحکام اپنے ساتھ سکیورٹی خطرات بھی پیدا کر رہے ہیں۔
تین روز قبل زُوارا شہر میں کام پر جانے کے لئے گھروں سے نکلنے والے تین، مقدون، اطالوی اور بوسنین، ملازمین کو اغوا کر لیا گیا جن میں سے بوسنین اور مقدون کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں