جرمنی: خفیہ ایجنسی کا ملازم امریکی جاسوس نکلا

جرمنی نے اپنی خفیہ ایجنسی کے ایک ملازم کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے

118207
جرمنی: خفیہ ایجنسی کا ملازم امریکی جاسوس نکلا

جرمنی نے اپنی خفیہ ایجنسی کے ایک ملازم کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اس سلسلے میں جرمن دفتر خارجہ نےملک میں متعین امریکی سفیر جان ایمرسن کو بھی وضاحت کے لیے طلب کیا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جرمنی کو شبہ ہے کہ اس کی خفیہ ایجنسی کا ایک ملازم گزشتہ کئی سالوں سے خفیہ معلومات امریکہ کو فراہم کر رہا تھا۔
اکتیس سالہ ایک جرمن شہری کی جاسوسی کے الزامات پر گرفتاری کے بارے میں انکشاف جمعرات کو کیا گیا تاہم گزشتہ روز یہ گرفتاری اس وقت سامنے آئی جب اسے امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے سے منسلک کیا گیا ۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مشتبہ جاسوس سے امریکہ کا تعلق ثابت ہونے کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان ایک سنگین سفارتی تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں