امریکہ:ایف پینتیس طیاروں کا استعمال جزوی طور پر موخر

امریکی حکومت نے یہ فیصلہ تیئس جون کو فلوریڈا کے اگلین ائر بیس سے ایک طیارے کے ٹیک آف کے دوران آگ لگنے کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے

117416
امریکہ:ایف پینتیس طیاروں کا استعمال جزوی طور پر موخر

امریکہ نے ایف ۔پینتیس قسم کے طیاروں کے استعمال کو تا حکم ثانی موخر کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ تیئس جون کو فلوریڈا کے اگلین ائر بیس سے ایک طیارے کے ٹیک آف کے دوران آگ لگنے کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔
پینٹاگون نے ان طیاروں کے انجن کا دوبارہ مشاہدہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ طیارے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں کہ جن کی خرید میں ترکی بھی خاصی دلچسپی رکھتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں