یوکرینی فوج کی علیحدگی پسندوں کیخلا ف جامع فوجی کاروائی

یوکرین کی فوج نے فائر بندی کے خاتمے کے بعد مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کیخلا ف جامع فوجی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

114899
 یوکرینی فوج کی علیحدگی پسندوں  کیخلا ف جامع فوجی کاروائی


یوکرین کی فوج نے فائر بندی کے خاتمے کے بعد مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں
کیخلا ف جامع فوجی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
روس نواز علیحدگی پسندوں کے ڈونیٹکس کے علاقے میں ایک پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔جھڑپیں شروع ہونے کے بعد عمارت میں موجود بعض شہری کھڑکیوں سے کود کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔دریں اثناء یوکرین کے وزیر داخلہ آرسین عاواکوف نے کاروائیوں کے علاقے میں موجود عوام کو دیگر علاقوں میں منتقل ہونے کے لیے محفوظ گزر گاہوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں ۔
روس کے صدر ولادیمر پوتن نے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں پیش آنے والے واقعات روس کو اپنے دباو میں لینے کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ۔روس امریکہ کیساتھ اپنے تعلقات کو منجمند کرنے کا کوئی ادارہ نہیں رکھتا ہے۔دونوں ممالک کے تعلقات امریکہ کی کی اپنی ہی خطاوں سے بگھڑے ہیں ۔
دریں اثناء روس کے وزیر خارجہ سرگے لیوروف نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کےصدر پروشینکو نے فائر بندی کی مدت کونہ بڑھانا کا فیصلہ کر کے روس ،جرمنی ،فرانس اور یوکرین کے لیڈروں کیطرف سے اس سے قبل دستخط کیے جانے والے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔
دوسری طرف جرمنی بھی یوکرین میں فائر بندی کروانے کے لیے حرکت میں آ گیا ہے ۔ جرمنی کے وزیر خارجہ نے نے یوکرین کے بحران کی روک تھام کے لیے روس، یوکرین اور فرانس کے وزراء خارجہ کو برلن آنے کی دعوت دی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں