شلس نئے سرے سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر منتخب

مئی میں ہونے والے انتخابات کے بعد یورپی پارلیمان کا آج پہلا اجلاس ہو رہا ہے۔ اس دوران پارلیمان کے751 ارکان نے قدامت پسندوں اور سوشل ڈیموکریٹس کے مابین ہونے والے اتحاد کے بعد جرمن سیاستدان اسپیکر کے طور پر مارٹن شلس کو دوبارہ چن ليا ہے

114094
شلس نئے سرے سے یورپی پارلیمنٹ کے صدر منتخب

شلس کو نئے سرے سے یورپی پارلیمنٹ کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔
مئی میں ہونے والے انتخابات کے بعد یورپی پارلیمان کا آج پہلا اجلاس ہو رہا ہے۔ اس دوران پارلیمان کے751 ارکان نے قدامت پسندوں اور سوشل ڈیموکریٹس کے مابین ہونے والے اتحاد کے بعد جرمن سیاستدان اسپیکر کے طور پر مارٹن شلس کو دوبارہ چن ليا ہے۔
وہ اس عہدے پر مزید ڈھائی برس تک فائر رہیں گے۔ یورپی پارلیمان کے لبرل دھڑے نے بھی شّلس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں مختلف کمیٹیوں کے سربراہاں اور ان کے نائب منتخب کیے جائیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں