مزیددو سو امریکی فوجیوں کی عراق روانگی

امریکی صدر براک اوباما نے دو سو مزید امریکی فوجی اہلکار عراق بھیجنے کی منظوری دیدی ہےجو بغداد کے ہوائی اڈے اور امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر مامور ہونگے

112396
مزیددو سو امریکی فوجیوں کی عراق روانگی

امریکی صدر براک اوباما نے دو سو مزید امریکی فوجی اہلکار عراق بھیجنے کی منظوری دیدی ہےجو بغداد کے ہوائی اڈے اور امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر مامور ہونگے۔
گزشتہ روز کانگریس کو بھیجے جانے والے اپنے ایک مراسلے میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ فوجی دستے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے بھی عراق روانہ کیے جارہے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے اخباری نمائندوں کوبتایا ہے کہ یہ 200 فوجی اہلکار عراق پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پہلے سے موجود 275 امریکی فوجی اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
یاد رہے کہ ان 275 اہلکاروں کو امریکی انتظامیہ نے بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے کی حفاظت کے لیے جون کے وسط میں عراق بھیجا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں