میکسیکو میں جھڑپیں: 22 افراد ہلاک

فوجیوں اور مسلح حملہ آور گرپوں کے درمیان جھڑپ میں 22 افراد ہلاک ہو گئے

113789
میکسیکو میں جھڑپیں: 22 افراد ہلاک

میکسیکو میں جھڑپوں میں 22 افراد ہلاک۔۔۔

فوجیوں اور مسلح حملہ آور گرپوں کے درمیان جھڑپ میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

میکسیکو کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق میکسیکو کے شہر تلاتایا میں واقع ڈپو میں مسلح جھڑپ میں ایک عورت سمیت 22 افراد ہلاک کر دئیے گئے ہیں اور تین عورتوں کو کہ جن کو اغوا کئے جانے کا دعوی کیا جا رہا تھا رہا کروا لیا گیا ہے۔
فوجیوں نے ڈپو میں تلاشی کے دوران 22 خودکار بندوقوں ، 2 شکاری بندوقوں، 13 پستولوں، ایک دستی بم اور کثیر تعداد میں فوجی ایمونیشن کو تحویل میں لیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں