مالی: بارودی سرنگ کا دھماکہ1 فوجی ہلاک 6 زخمی

مالی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 1 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

113784
مالی: بارودی سرنگ کا دھماکہ1 فوجی ہلاک 6 زخمی

مالی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 1 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعہ مالی کے شمالی علاقے گونڈام میں پیش آیا ۔
اطلاع کے مطابق فوجی بین الاقوامی انٹیگریشن مشن MINUSMA کے سلسلے میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
بین الاقوامی انٹیگریشن مشن MINUSMA کے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ فوجی کانوائے کے راستے سے گزرنے کے وقت بارودی سرنگ پھٹنے سے پیش آیا۔
واضح رہے کہ مالی میں سیاسی عمل کے ساتھ تعاون اور سکیورٹی کے لئے بین الاقوامی انٹیگریشن مشن MINUSMA نے ملک کے شمالی علاقوں میں فرائض کا آغاز کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں