غیر ملکی تارکینِ وطن کی روک تھام کے لیےامدادی رقم کا مطالبہ

وسطی امریکہ سےتعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کی روک تھام کےلیے امریکی صدر براک اوباما نے دو ارب ڈالر مالیت کی ہنگامی رقم کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے

112494
غیر ملکی تارکینِ وطن کی روک تھام کے لیےامدادی رقم کا مطالبہ

وسطی امریکہ سےتعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کی روک تھام کےلیے امریکی صدر براک اوباما نے دو ارب ڈالر مالیت کی ہنگامی رقم کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر اوباما نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کانگریس سے اس رقم کی منظوری کی درخواست کی جس کا مقصد میکسیکو کے ساتھ امریکہ کی جنوبی سرحد پر کنٹرول کے ضوابط کو فروغ دیتےہوئے اکتوبر سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے52000 بچوں کی ملک بدری کے کام میں تیزی لانا ہے جو اکیلے ہیں جب کہ 39000 خواتین ایسی ہیں جو اپنے بچوں کے ہمراہ ہیں۔
اِن پناہ گزنیوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ہنڈوراس، گوئیٹے مالا اور ال سلواڈور سے ہے۔
اُن کی صحیح تعداد کے تعین کے لیے امریکی امیگریشن حکام کو پریشانی لاحق ہےتاہم، امریکی قانون کی رو سے اُنھیں فوری طور پر ان کے آبائی ممالک کو واپس بھیجنا مشکل فی الوقت مشکل نظر آتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں