برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ ملکی عوام کرے گی: کیمرون

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کی زیر قیادت کنزرویٹیو پارٹی اگر آئندہ سال انتخابات جیت گئی تو وہ یورپی یونین کی رکنیت کے موضوع پر ملک میں ریفرنڈم کروائے گی

113384
برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ ملکی عوام کرے گی: کیمرون

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ ان کی زیر قیادت کنزرویٹیو پارٹی اگر آئندہ سال انتخابات جیت گئی تو وہ یورپی یونین کی رکنیت کے موضوع پر ملک میں ریفرنڈم کروائے گی ۔
کیمرون نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اصلاحاتی کی سخت ضرورت ہے جس کے لیے برسلز کو زیادہ اختیار نہ دیئے جائیں تو بہتر ہوگا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی انتخابات میں عوام نے برا عظم یورپ میں تبدیلی کے لیے اپنی آواز بلند کی چونکہ اُن کی آواز یورپی حکامِ بالا تک پہنچانا ضروری تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ برطانیہ ایسے انسانوں کی آواز بنے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنے سمیت قومی مفادات کا دفاع کرے گا اس کے علاوہ برطانیہ ، مستقبل ِ قریب میں یورپی یونین میں اصلاحاتی تبدیلیاں لانے کےلیے بھی اپنی جدو جہد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ سن دو ہزار سترہ کے اواخر تک برطانیہ کے مستقبل کا فیصلہ ہماری پارلیمان ، یورپی یونین یا میں نہیں بلکہ عوام خود کرے گی ۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں عوام کا سینتالیس فیصد یور پی یونین سے علیحدگی کی جبکہ سینتیس فیصد رکنیت برقرار رکھنے کی حمایت کرتا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں