سوڈان میں علیحدگی پسند گروپوں کے خلاف آپریشن

صوبہ کورڈوفان میں فوج اور علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 50 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

111991
سوڈان میں علیحدگی پسند گروپوں کے خلاف آپریشن

سوڈان میں علیحدگی پسند گروپوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
سوڈان کے جنوبی صوبے کورڈوفان میں فوج اور علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں 50 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
سوڈانی فوج کے ترجمان کرنل الساواریمی خالد سعد نے کہا ہے کہ عوام کے مال پر قبضہ کرنے والے ان عسکریت پسندوں کے خلاف جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ حزب اقتدار پارٹی کے سال 2011 میں جنوبی کورڈوفان میں انتخابات جیتنےکے بعد علیحدگی پسند گروپوں نے حکومت کے خلاف آپریشن شروع کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں