کیمرون کا ماہ رمضان میں مسلمانوں کو پیغام

ڈیوڈ کیمرون نے ماہ رمضان کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام نشر کرتے ہوئے ماہ رمضان کی آمد پر سب کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک ایسی امت ہے جس نیک کاموں میں سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے۔

111894
کیمرون کا ماہ رمضان میں مسلمانوں کو پیغام

برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ماہ رمضان کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام نشر کرتے ہوئے ماہ رمضان کی آمد پر سب کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ رمضان آپس میں اتحاد و یک جہتی اور تفکر کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک ایسی امت ہے جس نیک کاموں میں سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان ہمیں آپس میں بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ہر سال غریبوں اور متاثرہ افراد کی امداد کے لیے لاکھوں پونڈ جمع کیے جاتے ہیں جس پر انہیں بہت فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں آپس میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں