یوکرائن میںOSCE کے مزید چار مبصرین کی رہائی

او ایس سی ای کے 29 مئی سے اب تک یوکرائن لوہانسک کے علاقے میں حراست میں رکھے گئے چار مزید مبصرین کو کل رہا کردیا گیا

110695
یوکرائن میںOSCE کے مزید چار مبصرین کی رہائی

یوکرائن میں یورپی سلامتی و تعاونی تنظیم OSCE کے چار مبصرین کو رہا کردیا گیا ہے۔
او ایس سی ای کے 29 مئی سے اب تک یوکرائن لوہانسک کے علاقے میں حراست میں رکھے گئے چار مزید مبصرین کو کل رہا کردیا گیا۔
یوکرائن کے مشرقی علاقے دونیٹسک میں ایک باغی رہنما نے کہا ہے کہ انہوں نے یورپی رہنماؤں کا مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یوکرائنی صدر پیٹرو پورو شینکو نے مشرقی علاقوں میں فائر بندی میں 72 گھنٹے کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔
فائر بندی کے وقت میں توسیع کے باوجود باغیوں کی طرف سے کیے گئے حملوں میں تین یوکرائنی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں