یوکرین: فائر بندی میں مزید تین دن کی توسیع

یوکرین کے صدر پیریو پوروشینکو نے ملک کے مشرقی علاقے میں روس نواز باغیوں کے ساتھ ایک ہفتے کی جنگ بندی میں تین روز کی مزید توسع کر دی ہے

109801
یوکرین: فائر بندی میں مزید تین دن کی توسیع

یوکرین میں فائر بندی کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
روس نواز علیحدگی پسندوں نے گزشتہ شب روسی سرحد کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرتےہوئے اسے اپنے قبضے میں لے لیا ۔
یوکرینی فوج نے بعد ازاں اس چیک پوسٹ کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا لیا ۔
دونیسک میں بھی ایک فوجی اڈہ چار گھنٹے جاری جھڑپ کے بعد روسی باغیوں کے قبضے میں چلا گیا جس میں موجود یوکرینی فوجیوں کو رہا کر دیا گیا ۔
دوسری جانب ،یوکرین کے صدر پیریو پوروشینکو نے ملک کے مشرقی علاقے میں روس نواز باغیوں کے ساتھ ایک ہفتے کی جنگ بندی میں تین روز کی مزید توسع کر دی ہے۔
صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ اُن کے امن منصوبے میں پیش رفت ہوگی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں