امریکی طیاروں کی بغداد پر گشتی پروازیں

امریکہ وزیر دفاع: یہ بات سچ پے کہ امریکی ڈراؤن اور جنگی طیاروں نے بغداد کی فضاؤں میں پروازیں کی ہیں

109803
امریکی طیاروں کی بغداد پر گشتی پروازیں


امریکی وزارت دفاع نے عراق کی فضائی حدود میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے بعض ڈرؤن طیاروں کے اسلحہ سے لیس ہونے کی تصدیق کی ہے۔
پریس کانفرس میں اس موضوع کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے والے امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جان کھوربی نے بتایا ہے کہ بغداد کی فضاؤں میں بلا پائلٹ اور با پائلٹ گشتی پروازیں سر انجام دی گئی ہیں۔
عراقی انتظامیہ کے مطالبے کی روشنی میں مذکورہ پروازوں کو عمل پذیر دینے پر زور دینے والے کھوربی کا کہنا ہے کہ ان میں سے بعض پر اسلحہ نصب تھا۔
ترجمان کے مطابق یہ پروازیں بغداد میں فرائض ادا کرنے والے امریکی ملازمین کے تحفظ کی خاطر سر انجام دی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر اوباما نے داعش کے خلاف کسی ممکنہ فضائی حملے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری جانب شامی مخالفین کو پانچ سو ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے منصوبے کی تفصیلات تا حال سامنے نہیں آسکیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں