ماہ صیام کے حوالے سے اوباما کا پیغام

صدرامریکہ باراک اوباما نے اس ماہ کے رحم دلی اور امن و امان جیسی خوبیوں سے مالا ہونے کا اظہار کیا

109938
ماہ صیام کے حوالے سے اوباما کا پیغام

امریکی صدر باراک اوباما نے ماہ صیام کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
اوباما نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ مہینہ روزے رکھنے، دعائیں کرنے اور دوسروں کا احساس کرنے کا ایک دور ہے۔
رمضان کے غریب و غرباء کی یاد دلانے پر توجہ مبذول کروانے والے اوباما کا کہنا تھا کہ اس مہینے میں انسان اپنی ذمہ داریوں اور کامو ں کومل جل کر ادا کرتے ہیں۔
 دنیا بھر میں بھاری تعداد میں انسانوں کے بلا وجہ تکلیف و مصائب کا سامنا کرنے پر بھی زور دینے والے امریکی صدر نے اس ماہ کے ساتھ ساتھ امن و انصاف کے قیام کے حوالے سے دیے گئے وعدوں کی بھی یاد دہانی کروائی۔
ان کا کہنا تھا کہ "رمضان کریم" کے دوران ہمیشہ کی طرح امسال بھی وائٹ ہاؤس میں افطاری دی جائیگی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اپنے پیغام میں رمضان المبارک کے دعاؤں اور رحم دلی کا مہینہ ہونے کی وضاحت کی۔
کیری بھی افطاری کا اہتمام کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں