ترکی کی نائیجیریا میں حملے کی مذمت

پچیس جون کو ایک شاپنگ سنٹر میں ایک سو کے قریب شہریوں کی ہلاکت کا موجب بننے والے حملے کی ترکی نے شدید مذمت کی ہے

108740
ترکی کی نائیجیریا میں حملے کی مذمت

ترک دفتر ِ خارجہ نے نائیجیریا میں بم حملے کی مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ "نائجیریا کے دارالحکومت آبوجا میں 25 جون کے روز ایک شاپنگ سنٹر میں رونما ہونے والے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ایک سو کے قریب لوگوں کی ہلاکت اور دو ترکوں سمیت بھاری تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کا موجب بننے والے بم حملے سے ہمیں شدید افسوس ہوا ہے۔
اسپتال میں داخل کروائے جانے والے زخمیوں کی صورتحال کا بھی قریبی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ خاصکر سول عوام کی اکثریت ہونے والے علاقے کو ہدف بنانے والے اس حملے کی ترکی شدید مذمت کرتا ہے اور نائیجیرین اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ہر طرح کی حمایت و امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہونے کا ایک بار پھر اعادہ کرتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں