نیٹو کے وزراء خارجہ کا اجلاس

اس اجلاس میں ماہ ستمبر کے سربراہی اجلاس کی تیاریوں اور روس کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے

106360
نیٹو کے وزراء خارجہ کا اجلاس

نیٹو کے وزراء خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
نیٹو کے وزراء خارجہ نے 4 تا 5 ستمبر وہیلز میں منعقد ہونے والے حکومتی و مملکتی سربراہان کے نیٹو اجلاس کی تیاری کے ایجنڈے پر مبنی ایک اموری اجلاس کے سلسلے میں کل برسلز میں یکجا ہوئے ہیں۔
یہ اجلاس کہ جس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے کی ہے، میں خاصکر نیٹو کی " کھلا دریچہ پالیسی" پر غور و خوض کیا گیا اور نیٹو کی رکنیت کے امیدوار جارجیا، بوسنیا ہرزیگوینا، مقدونیہ اور مونٹیگری کی اس ضمن میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی آج کی نشست میں یوکیرین کے معاملے پر بات چیت کی جائیگی۔ توقع ہے کہ اس دوران روس کی یوکیرین پالیسیوں کے خلاف اٹھائے گئےاقدامات پر نظر ثانی اور اس حوالے سے اب کے بعد کی پالیسیوں پر غور کیا جائیگا۔
دوسری جانب داؤد اولو کے نیٹو اجلاس کے دائرہ کار میں اپنے بعض ہم منصبوں سے دو طرفہ مذاکرات بھی متوقع ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں