آسٹریا روس پر لاگو اقتصادی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا: فشر

روسی صدر پوٹین سے ملاقات کے دوران آسٹریا کے صدر فشر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی حمایت میں آسٹریا شامل نہیں ہے

106928
آسٹریا  روس پر لاگو اقتصادی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا: فشر

آسٹریا کے صدر ہائینز فشر کی دعوت پر ویانا میں موجود روسی صدر پوٹِن نے وزیراعظم ورنر فاَی میں سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں یوکرین کے بحران اور ساوتھ فلو گیس پائپ لائن کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں اس کے علاوہ دو طرفہ طور پر ایک ہفتے کےلیے فائر بندی اور یوکرین کے بحران کے پر امن تصفیئے پر بھی اتفاق رائے طے کیا گیا ۔
اس موقع پر میزبان صدر فشر نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی حمایت میں آسٹریا شامل نہیں ہے ۔
پوٹین نے بھی اس دورے کے دوران ساوتھ فلو پائپ لائن منصوبے میں آسٹریا کی شمولیت پر مبنی ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں