یوکرائن کے شہروں میں جھڑپیں جاری

یوکرائن کے دستوں نے اپنے زیر محاصرہ شہر سلوانسک میں توپوں کی گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ شہر میں بجلی اور پانی کی ترسیل منقطع ہے اور زیادہ تر ہسپتالوں میں کی جانے والی گولہ باری کی وجہ سے زخّیوں کے علاج و معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

100545
یوکرائن کے شہروں میں جھڑپیں جاری

یوکرائن کے شہروں سلوانسیک اور لوہانسک میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
یوکرائن کے دستوں نے اپنے زیر محاصرہ شہر سلوانسک میں توپوں کی گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
شہر میں بجلی اور پانی کی ترسیل منقطع ہے اور زیادہ تر ہسپتالوں میں کی جانے والی گولہ باری کی وجہ سے زخّیوں کے علاج و معالجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ادھریوکرائن کے صدر نے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کر دی ہے تاکہ روس حامی باغیوں کوہتھیار ڈالنے کا موقع مل جائے۔
یوکرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیٹرو پوروشنکو کا کہنا تھا کہ امن منصوبے کو جلد ہی نافذ العمل کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل ہی یوکرینی صدر کی روسی صدر ولادی میر پوتن سے فون پر بات چیت ہوئی تھی۔
کیئف میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ’تھوڑی مدت‘ کے لیے جنگ بندی کی جائے گی تاکہ روسی جنگجو ملک سے نکل سکیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں