شہزادہ زید: اقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کے ادارے کے نئے سربراہ

جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے دہی میں اردن کے مستقل نمائندے شہزادہ زید بن راعد کواقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کا نیا کمشنر منتخب کیا گیا ہے

97533
شہزادہ زید: اقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کے ادارے کے نئے سربراہ

ہاشمی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ زید کو اقوامِ متحدہ کے حقوقِ انسانی کا نیا کمشنر منتخب کیا گیا ہے۔
جنرل اسمبلی میں ہونے والی رائے دہی میں اردن کے مستقل نمائندے شہزادہ زید بن راعد کو بھاری اکثریت سے اس عہدے کےلیے قبول کیا گیا ۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلا مسلمان ہوں کہ جسے ادارے نے یہ ذمہ داریاں سونپی ہیں۔
شہزادہ زید چار سال کےلیے ناوی پالے کی جگہ یہ عہدے سنبھالیں گے ۔
شہزادہ زید کا تعلق اردن کے شاہی خاندان سے ہے جو کہ سن انیس سو چونسٹھ میں عمان میں پیدا ہوئے جنہوں نے سن دو ہزار میں امریکی شہری سارہ بٹلر سے شادی کرلی جن سے اُن کے تین بچے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں