جنوبی قفقاز میں مشکلات اور امکانات سیمینار

ہگ بائے لے، مسئلہ قارا باغ کو جنگ کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا اور آرمینیا کا قارا باغ پر قبضہ قوانین کے منافی ہے

97642
جنوبی قفقاز میں مشکلات اور امکانات سیمینار

نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی نے آذربائیان میں "جنوبی قفقاز میں مشکلات اور امکانات" کے زیر عنوان ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس سیمینار دائرہ کار میں منعقدہ اجلاس میں آذربائیجان کے اسپیکر اسمبلی اوکتائے اسدیدوف، نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے سربراہ ہگ بائے لے، بین الاقوامی شہری تنظیموں کے ارکان اور نیٹو کے شراکت دار ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ان نمائندوں میں آرمینیا سے بعض حکام بھی شامل تھے۔
"مسئلہ قاراباغ سلسلہ حل " ،کریمیا کا بحران اور اس کے جنوبی کاکیشیا پر اثرات"، توانائی کا تحفظ"، ایران اور علاقائی سلامتی" کی طرح کے معاملات کو زیر غور لایا گیا۔
تاہم قارا باغ کا مسئلہ اجلاس کے ایجنڈے کا نمایاں موضوع رہا۔
اس ضمن میں خطاب دینے والے نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے سربراہ ہگ بائے لے کا کہنا تھا کہ مسئلہ قارا باغ کو جنگ کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے آرمینیا کے قابض مؤقف پر بھی نکتہ چینی کی۔اور کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق آرمینیا کو مقبوضہ علاقوں سے فی الفور انخلاء کر دینا چاہیے
جس پر آرمینی حکام نے سیمینار کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ اور آرمینی وفد کے سربراہ کوریون ناہا پیتیان نے مسئلہ قارا باغ کے تنازعہ پر صرف آرمینیا کو ذمہ دار ٹہرانا ایک غلط مؤقف ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں