آذربائیجان یورپ کا اہم اتحادی ملک ہے : یونان

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں وزیر خارجہ ایوان گیلوس وینی زیلوس سے ملاقات کی جس دوران یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آذربائیجان علاقے میں بحالی امن اور یورپ کو توانائی فراہم کرنے والے اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے کہ جس کی خارجہ پالیسی یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں تعاون کو فروغ دے رہی ہے

97317
آذربائیجان یورپ کا اہم اتحادی ملک ہے : یونان

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں وزیر خارجہ ایوان گیلوس وینی زیلوس سے ملاقات کی ۔
اس ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آذربائیجان علاقے میں بحالی امن اور یورپ کو توانائی فراہم کرنے والے اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے کہ جس کی خارجہ پالیسی یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں تعاون کو فروغ دے رہی ہے ۔
وینی زیلوس نے کہا کہ یورپی یونین اور آذربائیجان کے درمیان حکمتِ عملی پر مبنی تعاون اہمیت کے حامل ہیں جبکہ ہماری خواہش ہے کہ یونان کو اقتصادی بحران سے نکلانے میں مدد کےلیے آذربائیجان یونان میں سرمایہ کاری کرے ۔
اس موقع پر آذری صدر نے بھی کہا کہ یونانی عوام کی قربانیوں کی بدولت یونانی معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں