بغداد سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا انخلاء

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے عراق کی تیزی کیساتھ بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق تدابیر اختیار کی ہیں ۔اقوام متحدہ نے بغداد میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو دیگر علاقوں میں متعین کرنا شروع کر دیا ہے ۔

97282
 بغداد سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں کا انخلاء

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے عراق کی تیزی کیساتھ بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق تدابیر اختیار کی ہیں ۔اقوام متحدہ نے بغداد میں فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کو دیگر علاقوں میں متعین کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اسوقت بغداد میں اقوام متحدہ کے 200 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں سے 58 کو اردن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ اہلکاروں کو عربل اور بغداد کے جوار کے علاقوں میں متعین کیا جائے گا ۔
فرحان حق نے اسطرف توجہ دلائی کہ اقوام متحدہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ عراق و الشام کیطرف سے یرغمال بنائے گئے ترک باشندوں اور ٹرک ڈرائیوروں کی رہائی کے لیے بھرپور کوششیں صرف کر رہی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں