ناروے: خواتین کی فوج میں بھرتی کا بِل پیش کر دیا گیا

بِل کی منظوری کی صورت میں خواتین بھی مردوں کے ساتھ ایک جیسے حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے ملک کے لئے فوجی فرائض ادا کر سکیں گی

96300
ناروے: خواتین کی فوج میں بھرتی کا بِل پیش کر دیا گیا

ناروے میں خواتین کی بھی فوج میں بھرتی کے لئے اسمبلی میں آئینی بِل پیش کر دیا گیا ہے۔
بِل کی منظوری کی صورت میں ناروے کی فوج میں عمومی فوجی نظام شروع کیا جائے گا۔
اس طرح خواتین بھی مردوں کے ساتھ ایک جیسے حقوق اور ذمہ داریوں کے ساتھ اپنے ملک کے لئے فوجی فرائض ادا کر سکیں گی۔
فوجی فرائض موجودہ شکل کی طرح رضاکارانہ بنیادوں پر استوار کئے جائیں گے تاہم ملکی ضروریات سے صرفِ نظر نہیں کیا جائے گا۔
بِل کے قانونی شکل اختیار کرنے پر ناروے خواتین کو فوج میں لینے والا پہلا نیٹو ملک ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں