کینیا کی صومالی سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ

حملےمیں قصبے کے دو ہوٹلوں ، بینک اور پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا

96931
کینیا کی صومالی سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ

کینیا کی صومالیہ کی سرحد پر واقع ساحلی قصبے مپیکےٹونی پر مسلح افراد کے گروپ نے حملہ کیا۔
حملےمیں قصبے کے دو ہوٹلوں ، بینک اور پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔
جھڑپوں میں 48 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور الشباب دہشت گرد تنظیم کے اراکین تھے۔
واضح رہے کہ کینیا انتظامیہ نے اکتوبر 2011 میں الشباب کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لئے فوجیوں کو صومالیہ بھیجا اور اس کے بعد سے کینیا میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ ہو گیاہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں