یوکرائن میں ایک روز کے لیے سوگ

یوکرائن کے صدر مملکت پیٹرو پوروشینکو نے علیحدگی پسندوں کی جانب سے مار گرائے جانے والے طیارے میں 49 افراد کی ہلاکت پر ایک روز کے لیے سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں روس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے

95220
یوکرائن میں ایک روز کے لیے سوگ

یوکرائن میں ایک روز کے لیے سوگ منایا جا رہا ہے۔
یوکرائن کے صدر مملکت پیٹرو پوروشینکو نے علیحدگی پسندوں کی جانب سے مار گرائے جانے والے طیارے میں 49 افراد کی ہلاکت پر ایک روز کے لیے سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
پورشینکو نے کہا ہے کہ اس قسم کے دہشت گردی کے حملوں میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
یوکرائن کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کا Il-76 ٹرانسپورٹ طیارہ مشرقی شہر لوہانسک میں طیارہ شکن گولہ باری کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔
یہ طیارہ فوجی ساز و سامان اور فوجی اہلکاروں کو لے کر جا رہا تھا اور یہ شہر کے ہوائی اڈے پر اترنے ہی والا تھا کی اسے علیحدگی پسندوں نے اپنا نشانہ بناتے ہوئے اس تباہ کردیا۔
وزرات نے بیان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
لوہانسک یوکرائن کے مشرقی خطے کے ان دو شہروں میں سے ایک ہے جہاں روس نواز علیحدگی پسندوں نے دارالحکومت کیف سے الگ خود مختاری کا اعلان کر رکھا ہے۔
ادھر ملک بھر میں روس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں