اقوامِ متحدہ کی یوکرائن کے طیارے کے مار گرائے جانےپر مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے یوکرائن کے ایک فوجی کارگو طیارے کے روس نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے مار گرائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بانکی مون نے تمام طرفین سے یوکرائن کی علاقائی سالمیت اور حاکمیت کا تحفظ کرنے کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

95326
اقوامِ متحدہ کی یوکرائن کے طیارے کے مار گرائے جانےپر مذمت

اقوامِ متحدہ کی جانب سے یوکرائن کے طیارے کے مار گرائے جانے کی شدید مذمت۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے یوکرائن کے ایک فوجی کارگو طیارے کے روس نواز علیحدگی پسندوں کی جانب سے مار گرائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بان کی مون نے یوکرائن میں انسانوں کی ہلاکت میں ہونے والے اضافے اور جاری جھڑپوں کو جلد از جلد ختم کرنے اور مسئلے کو مذاکرات کےذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
بانکی مون نے جینوا میں ہونے والے مذاکرات میں کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کو سترہ اپریل کے سمجھوتے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔
یورکرائن کے صدر مملکت پوروشینکو اور یوکرائن کے عوام کو حمایت کا پیغام دیتے ہوئے بانکی مون نے تمام طرفین سے یوکرائن کی علاقائی سالمیت اور حاکمیت کا تحفظ کرنے کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں