روس۔یوکرائن سرحد پر بعض چوکیاں علیحدگی پسندوں کے قبضے میں

ڈونیٹسک کے شہر یناکی ایوو میں علیحدگی پسندوں کے آٹھ پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے

91005
روس۔یوکرائن سرحد پر بعض چوکیاں علیحدگی پسندوں کے قبضے میں

یوکرائن کے مشرق میں روسی حامی علیحدگی پسندوں نے روس۔یوکرائن سرحد پر بعض چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ڈونیٹسک کی تحصیل شاتیورک کے گاؤں دمترووکا کی سرحدی چوکی علیحدگی پسندوں کے قبضے میں چلی گئی ہے اور علیحدگی پسندوں نے گاؤں کے گھروں کو اپنی قیام گاہ بنا لیا ہے۔
کیو انتظامیہ نے روسی سرحد پر آٹھ سرحدی چوکیوں کو بند کر دیا ہے۔
ڈونیٹسک کے شہر یناکی ایوو میں علیحدگی پسندوں کے آٹھ پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کرنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ روسی حامیوں اور یوکرائینی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے آغاز سے لے کر اب تک 2 بچوں سمیت 220 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک کے شمالی شہر لوگانسک میں روسی حامیوں نے دو روز سے محاصرے میں لئے ہوئے ائیر پورٹ کی سکیورٹی فورس پر حملہ کر دیا ہے۔
حملے میں علیحدگی پسندوں نے مارٹر گولوں ، خودکار گنّوں اور راکٹ لانچروں سے فائرنگ کی اور یوکرائینی فوجیوں کی جوابی فائرنگ پر روسی حامی علیحدگی پسندوں نے پس قدمی اختیار کر لی۔
واقعے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں