یورپی یونین میں اصلاحاتی عمل

برطانیہ جان کلاڈ کی امیدواری کی شدت س مخالفت کر رہا ہے

89353
یورپی یونین میں اصلاحاتی عمل

یورپی یونین اصلاحات کو عملی جامہ پہنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
یورپی پارلیمانی انتخابات میں یورپی یونین مخالفین کے ووٹوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے بعد یونین بعض اصلاحات پر عمل پیرا ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کی حکومت ہونے والے سویڈن، جرمنی، ہالینڈ اور برطانیہ کے سربراہان نے اصلاحات کے معاملے میں کسی مشترکہ مؤقف اور پالیسی کا تعین کرنے کی خاطر اسٹاک ہوم میں ایک سربراہی اجلاس منعقد کیا ہے۔
سربراہی اجلاس کا سب سے گھمبیر مسئلہ یورپی یونین کمیشن کے نئے سربراہ کی تقرری کا معاملہ ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون لگزمبرگ کے سابق وزیر اعظم جان کلاڈ ینکر جو کہ الحاق اور یکسانیت کے متمنی ہیں ، کی اس عہدے پر تقرری کی شدید مخالفت کررہے ہیں۔
ادھر جرمن چانلس انگیلا مرکل نے ینکر کو کمیشن کے صور کے طور پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
جبکہ ولندیزی وزیر اعظم روٹ کا کہنا ہے کہ یونین کو اس عمل سے پہلے ہونے والی اصلاحات کا تعین کرنا چاہیے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں