سوڈان:علیحدگی پسند گروہ کے خلاف کاروائی،سینکڑوں جنگجو ہلاک

سوڈان کے جنوبی صوبے کوردوفان میں علیحدگی پسند گروہوں کے خلاف کاروائی میں چار فوجیوں سمیت ایک سو دس شدت پسند ہلاک ہو گئے

88954
سوڈان:علیحدگی پسند گروہ کے خلاف  کاروائی،سینکڑوں جنگجو ہلاک

سوڈان کے جنوبی صوبے کوردوفان میں علیحدگی پسند گروہوں کے خلاف کاروائی میں چار فوجیوں سمیت ایک سو دس شدت پسند ہلاک ہو گئے ۔
سوڈانی فوج کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل السوارمی خلاد سعد نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ جنوبی کوردوفان کے علاقے میں علیحدگی پسند عوامی تحریک کے شرپسندوں نے خود کش حملے کی کوشش کی ۔
انہوں نے بتایا کہ اس حملے کے خلاف کی جانے والی کاروائی کے دوران ایک سو دس علیحدگی پسندوں سمیت چار فوجی بھی مارے گئے۔
یاد رہے کہ مذکورہ تحریک، برسر اقتدار قومی کانگریس پارٹی کے سن دو ہزار گیارہ میں انتخابات جیتنے کے بعد حکومت مخالف مسلح جدو جہد میں مصروف ہو گئ تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں