لاپتہ ملائیشیا کے طیارے کی تلاش جاری رکھنے کا فیصلہ

آٹھ مارچ کولاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے طیارے جس پر 239 مسافر سوار تھے تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔ تلاش کے کام کو مزید وسعت دے دی گئی ہے۔ طیارے کی تلاش کا کام جولائی 2015 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

89380
لاپتہ ملائیشیا کے طیارے کی تلاش جاری رکھنے کا فیصلہ

آٹھ مارچ کولاپتہ ہونے والے ملائیشیا کے طیارے جس پر 239 مسافر سوار تھے تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
تلاش کے کام کو مزید وسعت دے دی گئی ہے۔ تاہم آسٹریلیا نے تلاش کے کام پر آنے والے اخراجات کی بنا پر ذمہ دار ممالک کے ان اخراجات کو آپس میں تقسیم کرنے کی اپیل کی ہے۔
ملائیشیا کے حکام نے پہلے ہی سے اخراجات تقسیم کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی تھی۔
بوئینگ 777 قسم کے مسافر بردار طیارے کے بحر ہند کے جنوب میں گرنے کا خیال ظاہر کیا گیا ہے۔
جس مقام پر طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے وہ علاقہ آسٹریلیا کی حاکمیت میں شامل ہے۔
علاقے میں کی جانے والی تلاش و بسیار کے باوجود ابھی تک اس طیارے کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
اب اس طیارے پر ہونے والے اخراجات کو اینڈاے پر لایا جا رہا ہے۔
آسٹریلوی حکام علاقے میں تلاش کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ تلاش کےکام پر آنے والے اخراجات متعلقہ ممالک کو آپس میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ طیارہ ملائیشیا کی ملکیت ہےجب کہ اس پر سوار زیادہ تر مسافروں کا تعلق چین سے ہے۔
آسٹریلیا کی جانب سےپیش کی جانے والی تجویز کی ملائیشیا کے حکام نے پہلے ہی سے منظوری دے دی تھی۔
طیارے کی تلاش کا کام جولائی 2015 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔   


ٹیگز:

متعللقہ خبریں