لبنان میں صدارتی انتخابات ملتوی

لبنان میں پارلیمانی نمائندوں کی مقررہ تعداد کی عدم شرکت کیوجہ سے صدارتی انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

89130
لبنان میں  صدارتی انتخابات  ملتوی

لبنان میں پارلیمانی نمائندوں کی مقررہ تعداد کی عدم شرکت کیوجہ سے صدارتی انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
صدر میشل سلیمان کے فرائض کی مدت 25 جون کو ختم ہو رہی ہے ۔ قومی اسمبلی کے سپیکر نبی بری نے کہا ہے کہ کل ہونے والے نئے صدر کے انتخاب کے چھٹے راونڈ میں 128 رکنی پارلیمنٹ میں سے 86 پارلیمانی نمائندوں کی رائے دہی میں شرکت لازمی ہے لیکن صرف 64 پارلیمانی نمائندوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔پارلیمنٹ میں موجود حزب اللہ گروپ نے انتخابات کا بائیکا ٹ کر رکھا ہے ۔لبنانی قوت پارٹی کے سربراہ اور صدارتی امیدوار سمیر کاکا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے پارلیمانی نمائندوں کو پارلیمنٹ میں جا کر ووٹ ڈالنے کے لیے دباو ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ نہ ڈال کر انتخابات کا سبوتاژ کرنے والے پارلیمانی نمائندوں کے مقاصد کا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں